Jul ۲۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

امریکہ اس کوشش میں ہے کہ یوکرین کے پاس جنگ میں ہتھیاروں کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ یوکرین کے شدت اختیار کرنے کے ساتھ ہی بائیڈن انتظامیہ نے چار سو ملین ڈالر کے مزید ہتھیار یوکرین کو فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں فضائی دفاعی سسٹم اور ڈرون طیارے شامل ہیں۔

یہ جنگی وسائل بائیڈن انتظامیہ کے اختیارات کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ یوکرین کے پاس جنگ میں ہتھیاروں کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔

یہ امریکی اعلان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ روس کے خلاف یوکرین کے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے کہ جنہیں ماسکو دہشتگردانہ حملوں سے تعبیر کرتا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ یہ حملے یوکرین میں موجود تخریب کار اور دہشتگرد عناصر کی جانب سے کئے جا رہے ہیں اور ان تمام حملوں کی  ذمہ دار کیف کی حکومت ہے۔

ٹیگس