Jul ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ڈالرکو ہتھیار میں تبدیل کردیا ہے: روس

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ امریکہ نے ڈالرکو ہتھیار میں تبدیل کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ترقیاتی بینک کے نئے سربراہ دیلما روسوف سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایسے موقع پر کہ جب امریکہ نے ڈالر کو اسلحے میں بدیل کردیا ہے۔ متبادل مالی اداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مالی اور اقتصادی بحران اور ڈالر کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کے مدنظر ڈالر کے متبادل زرمبادلہ سے استفادہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ولادیمیر پوتین نے کہا کہ برازیل، ہندوستان، روس ، چین اور جنوبی افریقہ کا اقتصادی بلاک بریکس، کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس تنظیم کے رکن ممالک اپنی قومی کرنسیوں میں کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس ملاقات میں ترقیاتی بینک کے سربراہ نے بھی کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کی اس وقت سب سے بڑی مشکل مختلف شعبوں میں قومی مفادات سے متعلق بجٹ کی فراہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں دنیا کا نصف سے زائد زرمبادلہ ڈالر کی شکل میں ہوتا تھا تاہم اب اس میں کافی کمی آئی ہے۔ خاص طور سے ایسی حالت میں کہ جب یوکرین کے خلاف جنگ کی بنا پر روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں سے تمام ملکوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ٹیگس