Jul ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • روس نیٹو کے ساتھ فوجی جھڑپ سمیت ہر سناریو کیلئے تیار ہے: روسی صدر

روس کے صدر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس نیٹو کے ساتھ فوجی جھڑپ سمیت ہر سناریو کیلئے تیار ہے لیکن کوئی بھی ایسا نہیں چاہتا۔

سحرنیوز/ دنیا: روس کے صدرولادیمیر پوتین نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ہمیشہ ہر سناریو کیلئے تیار ہیں لیکن کوئی بھی ایسی کشیدگی اورجھڑپ نہیں چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مرتبہ امریکی فریق کے کہنے پر فوجی تصادم کو روکنے کیلئے ایک خصوصی میکنزم قائم کیا تھا اور اس سلسلے میں ہمارے خاص شعبوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کیا اور ان کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ ہر بحرانی صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں۔

روس کے صدرولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ ان باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی چاہتا ہو تو بھی ہم نہیں چاہتے تاہم ہم مقابلہ کرنے کی آمادگی رکھتے ہیں۔

ٹیگس