Aug ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • روس اور قطر کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کا فیصلہ، ڈالر کو ایک اور جھٹکا

قطر میں روس کے سفیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اور دوحہ نے باہمی تجارت میں مقامی کرنسیوں روسی روبل اور قطری ریال سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اکونومک کی رپورٹ کے مطابق قطر میں روس کے سفیر دوگادکین نے روس اور قطر کے تجارتی معاملات مقامی کرنسیوں میں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں روسی وزیراعظم میخائل میشوستین اور قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں روس قطر تجارتی معاملات مقامی کرنیسوں میں کرنے کے موضوع پر بات چیت ہوئی تھی۔
قطر میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ دنیا کے سخت اقتصادی حالات کے باوجود روس قطر تجارتی حجم ایک اعشاریہ پانچ بلین روبل یا 70 ملین قطری ریال تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا کے ممالک اپنے بین الاقوامی معاملات اور تجارتی معاہدوں میں ڈالر کی بجائے مقامی کرنسیوں میں لین دین کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں جس سے ڈالر آہستہ آہستہ عالمی مارکیٹ سے اپنی اہمیت کھو رہا ہے اور اس سے امریکی اقتصاد شدید دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔

ٹیگس