Aug ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • کیا امریکہ اور صیہونی حکومت میں کشیدگی بڑھ رہی ہے؟

صیہونی حکومت کے ایک اخبارکا کہنا ہے کہ گیلنٹ امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ کے کسی اہلکار سے ملاقات نہیں کریں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: ایک صیہونی اخبار نے اس حکومت کے وزیر جنگ کے امریکہ کے دورے کی خبر شائع کی ہے اور لکھا ہے کہ نیتن یاہو کی مانع تراشیوں کی وجہ سے وہ اس سفر کے دوران بائیڈن حکومت کے کسی عہدیدار سے ملاقات نہیں کریں گے۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی میڈیا نے غاصب حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ کے امریکہ کے دورے کی اطلاع دی اور لکھا ہے کہ یہ سفر بائیڈن حکومت اور نیتن یاہو کی کابینہ کے درمیان اختلافات کے سائے میں انجام پا رہا ہے۔

یدیعوت آحارنوت اخبار نے اسرائیلی وزیر جنگ کے آج کے دورے کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے لکھا کہ نیتن یاہو کی مانع تراشیوں کی وجہ سے گیلنٹ کسی ذمہ دار امریکی اہلکار سے ملاقات کیے بغیر امریکہ سے واپس لوٹ جائیں گے۔

اس اخبار نے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ، جنہیں ماضی میں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کے لیے برسلز جانے پر مجبور کیا گیا تھا، اپنے نئے سفر کے دوران واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کے کسی اہلکار سے ملاقات نہیں کریں گے۔

اس اخبار کے مطابق،اس کی وجہ یہ ہے کہ نیتن یاہو اپنے وزراء کو اس وقت تک واشنگٹن میں بزنس میٹنگز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب تک انہیں امریکہ کے دورے کی باضابطہ دعوت نہیں دی جاتی ۔

یہ ایسی صورت میں ہے کہ جب چند روز قبل صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہنگبی نے دعویٰ کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے بینامن نیتن یاہو کو ستمبر میں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

ٹیگس