کریمیہ پل پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام
Sep ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
روس کی وزارت دفاع نے کریمیہ پل پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے ناکام بنانے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: رشیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے گزشتہ رات، یوکرین نے کریمیہ پل کو کئی مرتبہ خودکش بمبار ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی جن کو روسی نیوی نے تباہ کر دیا اور پل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ گھنٹوں کےلئے پل کو تمام آمدورفت کےلئے بند بھی کیا گیا۔
یاد رہے چند ہفتے پہلے یوکرین نے امریکی ٹی وی سی این این کو کریمیہ پل پر حملے کی ویڈیو بھیج کر سترہ جولائی کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی تھی۔ مذکورہ حملے میں دو سویلین مارے گئے تھے۔