Sep ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے، ولادیمیر پوتین

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کلسٹر بموں کے استعمال کے سلسلے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو غیر قانونی سمجھتا ہے لیکن یوکرین کو وہی بم دیتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی صدر پوتین نے سوچی میں اپنے بیلاروسی ہم منصب الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات میں کہا کہ ایسے حالات میں کہ جب امریکہ کلسٹر بموں کے استعمال کو جرم قرار دیتا ہے، یوکرین میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے انہیں استعمال کررہا ہے۔

پوتین نے کہا کہ امریکہ، اپنے ہر مسئلے کو زور زبرستی، دھمکی یا پھر معاشی پابندیوں سے حل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

روس کے صدر نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا، یوکرین جنگ میں شرکت کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روس کے صدر نے الیگزینڈر لوکاشنکو سے ملاقات کے بعد سوچی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کے پاس کافی تعداد میں فوجی ہیں اور اسے اس جنگ میں شرکت کے لئے غیر ملکیوں کو بلانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

پوتین نے مغرب کی جانب سے اس پروپگنڈے پر کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کا روس دورہ، علاقے میں کشیدگی بڑھا سکتا ہے، کہا کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ خطرہ امریکہ پیدا کرتا ہے۔

ٹیگس