Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران میں تختہ پلٹ کی کوشش، امریکی اہکار کا اعتراف

امریکی حکومت میں مغربی ایشیا کے امور کے اعلیٰ عہدیدار بریٹ میک گرک نے ایران کے بارے میں کہا کہ ہم متبادل پروگرام کی طرف بڑھیں گے، اس کا مطلب سیاسی تنہائی، پابندیاں، فوجی کارروائی اور تخریبی اقدامات کا نفاذ ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کے مطابق حال ہی میں امریکی حکومت میں مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے امور کے سینئر عہدیدار بریٹ میک گرک کی ایک خفیہ آڈیو سامنا آیا ہے۔ آڈیو میں یہ کہتے سنا جا رہا ہے کہ امریکہ نے جے سی پی او اے میں شامل ہونے کے لیے صیہونی حکومت سے ہماہنگی کی تھی جو ایران کا درجہ اول کا دشمن ہے۔

اس سلسلے میں میک گرک نے کہا کہ ہمارے اسرائیلیوں کے ساتھ اس بات پر اختلافات تھے کہ آیا جے سی پی او اے کے تناظر میں واپس جانا ہے یا طویل مدتی اور مضبوط معاہدے تک پہنچنا ہے، میری رائ میں، جے سی پی او اے میں واپسی کا امکان بہت کم ہے اور ہم ایران کے بارے میں ایک متبادل منصوبے یعنی پلان بی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

متبادل طریقوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس میں سفارتی تنہائی، پابندیاں، فوجی کارروائی اور تخریبی کارروائیاں جیسے اقدامات شامل ہیں۔

میک گریک نے ایران کے حوالے سے جن حلوں کا اعلان کیا ہے، اگرچہ یہ کوئی نیا طریقہ نہیں ہے اور ایرانی عوام کے ساتھ نمٹنے کے لیے امریکہ کئی برسوں سے ان پر کام کر رہا ہے لیکن ایک بار پھراس سے ایک بار پھر ایران سے امریکہ کی دشمنی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیگس