Sep ۱۸, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • چار سو نوے یوکرینی فوجی ہلاک، روسی وزارت دفاع

روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روس کی فوجی کارروائیوں میں یوکرینی فوج کے جانی نقصان کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف محاذوں پر روس کی فوجی کارروائیوں میں یوکرین کے چار سو نوے فوجی مارے گئے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہے کہ روس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دونتسک کے جنوبی سیکٹر میں یوکرینی فوج کے چھے حملوں اور زاپوریژیا کے علاقے میں ایک حملے کو پسپا کر دیا ہے۔

یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، فوجی، اقتصادی، سماجی حتی ثقافتی اثرات و نتائج کے ساتھ انیسویں مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یورپی اور مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ روس پر دباؤ ڈال کر اور یوکرین کو مختلف قسم کے ہلکے اور بھاری فراہم کر کے جنگ یوکرین کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔

روسی حکام اور بعض مغربی ماہرین اور میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ یوکرین مغرب اور روس کے درمیان ایک پراکسی وار ہے۔

ٹیگس