یوکرین کے 10 ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوئے: امریکہ کا اعتراف
Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں روس یوکرین جنگ میں یوکرین کے ڈرون یونٹ کو بھاری نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔
امریکہ کے اس اخبار کے مطابق کیف کو موسم سرما کی آمد کے موقع پر جنگی سازوسامان کی قلت پر تشویش لاحق ہے۔
اس اخبار نے چٹم ہاؤس کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی فوج کو ہر مہینے کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے دس ہزار ڈرون طیارے تباہ ہوچکے ہیں جو جنگ میں یوکرین کا ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک جنگ یوکرین کے آغاز سے ہی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔