صیہونی اخبار ھآرتص: نیتن یاہو فورا اپنے عہدے سے استعفی دے
Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
حماس کے ہاتھوں صیہونیوں کی تاریخی شکست کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: عبری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ھآرتص اخبار کے لکھاری آلون پنکاس نے لکھا ہے کہ نیتن یاہو سالوں سے جنگ سے بچنے کےلئے کہانیاں بیان کر رہے تھے کیونکہ اسے معلوم تھا کہ جنگ کے نتیجے میں اس کا سیاسی کیئرئیر ختم ہوجائے گا۔
صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ نیتن یاہو کے جنگ کے دوران کے تمام تر فیصلے اس کے ذاتی قانونی اور سیاسی مفادات کے زیر اثر ہوں، اس لئے نیتن یاہو کو وزیراعظم کے عہدے سے ابھی استعفا دینا چاہیے نہ جنگ ختم ہونے کے بعد، نہ مالی فساد کی عدالت کے کٹہرے میں جانے کے بعد اور نہ اگلے انتخابات کے وقت، اسے ابھی اور فورا استعفی دینا چاہیے۔