Oct ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • حماس اسرائیل جنگ کے لئے امریکہ ذمہ دار، ولادیمیر پوتین

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسرائیل اورحماس کے درمیان جاری جنگ کے لئے امریکہ کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: خبر رساں ایجنسی رائٹرز  کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ امریکہ کی پالیساں مشرق وسطیٰ میں ناکام ہوچکی ہیں اور ان پالیسیوں کے تحت فلسطینی عوام کی توقعات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ولادیمیر پوتین نے یہ باتیں ماسکو میں عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السودانی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ”میرے خیال میں لوگ مجھ سے متفق ہوں گے کہ یہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی پالیسیوں کی ناکامی کی واضح مثال ہے۔“

ولادیمیر پوتین نے غاصب صیہونی فوجیوں اور استقامتی محاذ کے جیالوں کے درمیان جاری لڑائی کے بارے میں کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایک آزاد و خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مزید کہا کہ امریکہ نے امن بحالی کے عمل پراجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے فسلطینیوں کے مفاد کو نظرانداز کیا ہے اور ان مفادات میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام بھی شامل ہے۔

ٹیگس