Oct ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکی صدر جوبائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا

حماس کے سلسلے میں امریکی صدر جو بائیڈن کا جھوٹ پکڑا گیا اور وائٹ ہاؤس کو بھی صفائی دینی پڑی۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز یہودی برادری کے لوگوں سے خطاب کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ "انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں بچوں کے سر کاٹتے ہوئے تصویریں دیکھنی پڑیں گی، حماس کے لوگوں نے بچوں تک کو نہیں بخشا۔"

اطلاعات کے مطابق اس کے بعد تحریک حماس کا بھی ایک بیان سامنے آیا، پھر بائیڈن اپنی بات سے مُکر گئے اور وائٹ ہاؤس کو صفائی بھی دینی پڑ گئی۔

حماس کے بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ "ہم بعض مغربی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد دعووں کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہیں۔ یہ ذرائع ابلاغ صحافتی آداب کے برخلاف ہماری فلسطینی قوم اور استقامت کے خلاف صیہونی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو قبول کرتے ہوئے انہیں پھیلاتے اور دہراتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حماس کو بدنام کرنے کے لئے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کردیا کہ فلسطینیوں نے بچوں کے سر کاٹے اور عورتوں پر بھی حملہ کیا۔ تحریک حماس ایسے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہے۔"

حماس کے بیان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس سلسلے میں صفائی پیش کی۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ "جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو کے ایک ترجمان کے بیان کی بنیاد پر بچوں کے سر کاٹے جانے کی بات کہی تھی۔"  

 

ٹیگس