Oct ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین میں امن سے متعلق چین کی پیشکش منصفانہ ہے: روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین میں امن سے متعلق چین کی پیشکش کو منصفانہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین میں امن کے لئے چین کی تجاویز کی قدردانی کرتے ہوئےان تجاویز کو حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کیف کی جانب سے امن مذاکرات کی ہر تجویز کو مسترد کیا جاتا رہا ہے اور وہ جنگ میں روس کو شکست دینے کی کوشش کرتا رہا ہے جبکہ جوابی کارروائيوں میں اسے ہر بار منھ کی کھانا پڑی ہے اور اسے جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین مذاکرات سے گریز کرتا ہے اور اس نے امن مذاکرات کو ہی ممنوع کر رکھا ہے اور اس بارے میں اس نے دستاویزات بھی جاری کر دی ہیں۔

ولادیمیر پوتین نے پیر کے روز کہا کہ یوکرین اپنی کارروائيوں میں دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے جبکہ یوکرین میں روس کے اقدامات دفاعی نوعیت کے ہیں جن کا مقصد علاقے میں روسی زبان شہریوں کا تحفظ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سب جنگ کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور امن نہیں چاہتے۔

روسی صدر نے کہا کہ مغرب کے ساتھ روس کے تعلقات کی نوعیت بھی اس ضرب المثل کی مانند ہے کہ اگر امن چاہتے ہو تو جنگ کے لئے تیار ہو جاؤ۔

ٹیگس