روس نے امریکہ اور یورپ کو دھمکی دیدی
روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ یورپ میں اگر ایٹمی میزائل تعینات کئے گئے تو روس کی جانب سے بھی جوابی اقدام عمل میں لایا جائے گا۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جوہری اقدامات پر روس نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ محمکے کے سربراہ ولادیمیر پریما کوف نے پیر کے روز کہا کہ ماسکو جوہری تجربات میں واشنگٹن سے پہلے کوئی قدم نہیں اٹھائے گا مگر یہ کہ امریکہ کی جانب سے ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے کہ جس کے جواب میں روس بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ماسکو برطانیہ میں امریکی ایٹمی اسلحے کی تعیناتی کو ایک ایسے عمل کے طور پر دیکھے گا کہ جس کے مقابلے میں روس اپنے مفادات کے دفاع کی خاطر ویسے ہی اقدامات عمل میں لائے۔
اس بیان کے مطابق ماسکو برطانیہ میں امریکی ایٹمی اسلحے کی تعیناتی سے متعلق واشنگٹن کے اقدامات پر پوری نظر رکھے گا۔