لندن کی میٹرو بھی فلسطین کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی (ویڈیوز)
لندن کی میٹرو میں فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگ گیا۔
سحرنیوز/دنیا: لندن میں جہاں صیہونی حکومت کے لاکھوں مخالفین نے مظاہرے کئے ہیں وہیں برطانیہ کے سیکورٹی امور کے نائب وزیر ٹام ٹوگندھات نے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کے دن سہ پہر کے وقت برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطین کے حامیوں کے وسیع مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جس میں میٹرو کے ڈرائیور نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے سیکورٹی امور کے نائب وزیر صیہونی حکومت اور دہشت گرد گروہ منافقین کے شدید حامی شمار ہوتے ہیں۔
برطانیہ کے سیکورٹی امور کے نائب وزیر نے ایکس پر لکھا ہے کہ لندن کی میٹرو معاشرے کے تمام طبقات کے لئے ہے اور میئر کی ذمےداری ہے کہ وہ سب کو سیکورٹی فراہم کرے۔
یاد رہے کہ میٹرو کے ڈائیور نے اسپیکر سے مظاہروں کے لئے جانے والے افراد کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا۔