Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • جاش پال
    جاش پال

امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہم عہدہ دار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کی طرف سے غاصب اسرائیل کی حمایت اور اس کو ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کے اندر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی ذرائع کے حوالے رپورٹ ملی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہم عہدہ دار جاش پال نے غاصب اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل پر احتجاج کیا ہے اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جاش پال امریکی محکمہ خارجہ کے غیر ملکی حکومتوں کو ہتھیاروں کی منتقلی اور سیکورٹی امداد کے بیورو میں کانگریس اور عوامی امور کے ڈائریکٹر تھے۔ جاش پال ان پالیسیوں کے خلاف تھے جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پالیسیاں عام شہریوں کی موت کے لئے اسرائیلی کارروائیوں کی تائید کے مترادف ہیں۔  

موصولہ رپورٹ کے مطابق جاش پال نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اس لیے دیا کہ میں نے محسوس کیا کہ ہم اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق بڑے پالیسی فیصلوں کے درمیان تھے لیکن انہیں اتنی توجہ نہیں دی جا رہی تھی، جو، عام طور پر انسانی حقوق سے متعلق خدشات یا، شہری ہلاکتوں کے خدشات اور تنازعات کے تناظر میں پیش نظر رکھی جاتی ہے اور جتنی کہ غزہ تنازعے کے تناظر میں درکار تھی۔

جاش پال کے استعفے پر امریکی وزارت خارجہ کا کوئی تبصرہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ٹیگس