Nov ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۶ Asia/Tehran

امریکی یہودیوں نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں نیویارک میں مجسمۂ آزادی کے سامنے مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا:  عالمی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں سرگرم امریکی یہودیوں نے نیویارک کے مجسمہ آزادی کے سامنے پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی بمباری اور نسل کشی کے خاتمے اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
جیوش وائس فار پیس گروہ کے مظاہرین نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر یہ نعرے درج تھے یہودی جنگ بندی کے خواہاں ہیں یا جنگ ہمارے نام پر نہیں۔
اسی طرح انہوں نے "پوری دنیا دیکھ رہی ہے" اور "فلسطینیوں کو آزاد ہونا چاہیے" کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل دسیوں ہزار مظاہرین نے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوکر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور صیہونی حکومت کےلئے امریکی حمایت کی پالیسی کی مذمت کی۔ اکتوبر کے آخر میں بھی ہزاروں افراد نے مین ہٹن کے گرینڈ سینٹرل اسٹیشن میں ان ہی مطالبات کے ساتھ اجتماع کیا تھا -

ٹیگس