امریکی وزیرخارجہ کے دورے کے موقع پر غزہ کی حمایت میں سئول میں مظاہرہ (ویڈیو)
کوریا کے عوام نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ سیؤل اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی وزیر خارجہ، جنوبی کوریا کے حکام سے ملاقات و گفتگو کے لئے سئول پہنچے تو اس ملک کے عوام نے اس دورے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
جنوبی کوریا کے عوام نے غزہ کے خلاف صیہونی جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کئے جانے کے خلاف بھی شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جنوبی کوریا کے مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی کی آزادی کی حمایت میں نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت طوفان الاقصی آپریشن کے مقابلے میں اپنی شکست و ناکامی کی پردہ پوشی کے لئے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب اور بچوں اور عورتوں کا بہیمانہ قتل عام کر رہی ہے جس کے تحت اب تک دس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو تہ تیغ کیا جا چکا ہے اور ستائیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔