Nov ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • کیا یوکرین امریکہ کی مالی اور فوجی مدد کے بغیر روس کے خلاف جنگ کو جاری رکھ سکتا ہے

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یوکرین کی مالی اور فوجی مدد سے ہاتھ کھینچ لیا تو بھی ان کا ملک روس کے خلاف جنگ کو جاری رکھے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے دعوی کیا کہ جب تک ہم اپنے علاقوں کو واپس نہیں لے لیں گے، روس کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔

انہوں نے یوکرینی عوام کے عزم و ارادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے رکنے کا واحد راستہ ہمارے تمام علاقوں سے روسی فوج کی واپسی ہے۔

یوکرین کے صدر نے جمعرات کو یوکرین کے جوابی حملے کے بارے میں کہا تھا کہ "ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔"

واضح رہے کہ بعض یوکرینی اور مغربی حکام کے ذریعہ یوکرین کے جوابی حملے کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے بعد یوکرین کے صدر نے حال ہی میں اپنی افواج پر ایک نئی اور بھاری ذمہ داری عائد کی اور روزانہ پانچ سو میٹر پیش قدمی کرنے کا حکم دیا تھا۔

ادھر روسی صدر ولادیمیر پوتین نے زیلینسکی کے مذکورہ حکم کے بعد کہا تھا کہ یوکرین کا جوابی حملہ پوری طرح سے ناکام ہوا ہے۔

ٹیگس