Nov ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • امریکا میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: واشنگٹن ڈی سی میں امریکی عوام نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کرکے صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت کی مذمت کی۔
مظاہرین نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
اسی کے ساتھ نیوریارک میں بھی" فلسطین کے لئے کاروبار بند کرو" کے زیر عنوان ایک کمپین میں شامل ہوکر امریکی عوام نے  اپنی دکانیں اور کاروبار بندکردیئے اور سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطین کی حمایت میں کئے جانے والے مظاہروں میں شرکت کی۔
واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی مظاہرین نے مطالبہ کیا امریکا فلسطینی عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کا ساتھ دینا بند کرے اور  غزہ میں مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔

ٹیگس