Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • یوکرین پر روس کا بڑا وار، بحیرہ اسود میں یوکرین کی 4 خود کش کشتیاں تباہ

روس کی وزارت دفاع نے مغربی بحیرہ اسود میں یوکرین کی چار خود کش کشتیوں کو تباہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے بدھ کو علی الصبح یوکرین کی ایسی چار خود کش کشتیوں کو تباہ کر دیا جو جزیرہ نمائے کریمیا کے علاقوں پر حملہ کرنا چاہتی تھیں۔

یوکرینی فوج روس کے خلاف جوابی حملوں میں شکست کھانے کے بعد روس کے سرحدی علاقوں پر بمباری اور ان علاقوں میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی مسلسل کوشش کرتی رہی ہے۔ یوکرینی فوج کے جوابی حملے کہ جن کے بارے میں یوکرین کے ساتھ ساتھ مغربی حکام اور طرفدار ذرائع ابلاغ بھی، وعدے اور دعوے کرتے رہے ہیں، سرانجام چار جون کو بغیر کسی اعلان کے کئی طرف سے اچانک شروع ہوئے۔ رپورٹوں کے مطابق یوکرین کی فوج نے جوابی حملے کر کے اب تک نہ صرف یہ کہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی اور نہ ہی کوئی پیش قدمی کی بلکہ اس دوران اسے ایسے بھاری جدید ترین جنگی ساز و سامان کی تباہی کا بھی نظارہ کرنا پڑا جو مغربی ملکوں نے اسے وسیع پیمانے پر فراہم کیا تھا اور بہت زیادہ جنگی ساز و سامان روسی فوج نے مال غنیمت کے طور پر حاصل بھی کرلیا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی، بارہا تاکید کرتے رہے کہ یوکرینی فوج نے روس کے خلاف جوابی حملوں کا نہ صرف عزم و ارادہ مستحکم کر رکھا ہے بلکہ وہ، روس سے ان علاقوں کو آزاد بھی کرائے گی کہ جن پر اس وقت روسی فوج کا کنٹرول ہےاور وہ کریمیا سے کہ جسے روس نے ایک ریفرنڈم کے ذریعے شامل کر لیا ہے، تمام روسی فوجیوں کو نکال باہر کرکے ہی دم لے گی تاہم میدان جنگ اور میدان عمل سے ملنے والی خبروں میں یوکرینی صدر اور مغربی حکام کا کوئی بھی خواب شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آرہا اور ان خبروں میں یوکرینی صدر اور یوکرینی فوج کو صرف شسکت کھاتے ہی دیکھا گیا۔

ٹیگس