Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran

امریکہ کے ایٹلانٹا شہر کی پولیس نے کہا ہے کہ ایک شخص نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاست جورجیا میں اسرائیل کے قونصل خانے کے سامنے خود سوزی کر لی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ایٹلانٹا شہر کی پولیس کے بیان میں آیا ہے کہ یہ شخص مقامی وقت کے مطابق جمعے کے دن اسرائیل کے قونصل خانے کے داخلی گیٹ کے سامنے دیکھا گيا۔ بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ جب اس عمارت کے گارڈ نے دیکھا کہ وہ شخص خود سوزی کرنا چاہتا ہے تو اس نے روکنے کی کوشش کی لیکن احتجاج کرنے والے شخص کے علاوہ گارڈ بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ دونوں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گيا ہے۔ احتجاج کرنے والے شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ٹیگس