Dec ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  •  امریکہ: صیہونی حکومت کےلئے امریکی ہتھیاروں کی ترسیل، جو بائیڈن کی حکومت کی کانگریس سے درخواست

جو بائیڈن کی حکومت نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے مرکاوا ٹینکوں میں استعمال کے لئے پینتالیس ہزار گولے فروخت کئے جانے کی منظوری دے۔

سحرنیوز/دنیا: یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہےکہ جب غزہ میں جاری جنگ میں کہ جس میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں، امریکی ہتھیاروں کے استعمال نے بہت سے خدشات کو جنم دیا ہے۔ ہتھیاروں کے اس کھیپ کی مالیت پانچ سو ملین ڈالر سے زیادہ ہے اور یہ اضافی بجٹ، اس ایک سو دس اعشاریہ پانچ فیصد ارب ڈالر سے الگ ہے کہ جس کی بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے درخواست کی ہے۔ روئٹرز کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کی کمیٹیوں کے ارکان اس درخواست پر غور کر رہے ہیں۔ ایک موجودہ عہدیدار اور محکمہ خارجہ کے سابق ترجمان جاش پال نے کہا ہے کہ اس محکمے نے دونوں کمیٹیوں پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ درخواست کی منظوری کا جلد اعلان کریں۔ جاش پال نے کہا کہ یہ درخواست گزشتہ ہفتے کے اوائل میں کانگریس میں بھیجی گئی تھی اور ان کے پاس اس کا جائزہ لینے کےلیے بیس دن ہیں۔ رائٹرز کے مطابق، امریکہ اسرائیل کو سالانہ تین اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے جس میں لڑاکا طیاروں سے لے کر ایسےطاقتور بم شامل ہیں جو حماس کی سرنگوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔ امریکہ نے اسرائیل کو رواں سال میں کم از کم سولہ قسم کے ہتھیار فراہم کیے ہیں جن میں میزائل اور ہوائی جہاز بھی شامل ہیں، حالانکہ ان ہتھیاروں کی صحیح تعداد اور ان کی نوعیت کو بیان نہیں کیا گیا ہے

ٹیگس