روس نے یوکرین کے ساتھ صلح کیلئے شرط عائد کردی
Dec ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ اگرمغرب یوکرین کو ہتھیار نہ دے تو یوکرین کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ صلح اسی صورت میں ممکن ہو سکتی ہے کہ کی ایف سیاسی ارادہ رکھتا ہو اور اسے مغرب کی جانب سے مسلح نہ کیا جائے۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا ہے کہ امن کے لئے یوکرین کو زمینی حقائق کو سمجھنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کو مسلح نہ کیا جائے تو امن کا راستہ ہموار ہو گا۔
ماریا زاخا رووا نے کہا کہ ماسکو مذاکرات کے لئے آمادہ ہے مگر وہ یوکرین میں سیاسی ارادہ نہیں پاتا۔
دریں اثنا جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے آج کہا ہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ میں ان کا ملک یوکرین کی حمایت کرتا رہے گا اور وہ نہیں سمجھتے کہ روس یوکرین جنگ کا عنقریب خاتمہ ہو سکتا ہے۔