Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • یوکرین نے امریکہ کو مایوس کردیا

روسی صدر کے ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ یوکرین نے واشنگٹن کو مایوس کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ سمجھ گیا ہے کہ یوکرین نے اسے دھوکا دیا ہے اور روس کے خلاف میدان جنگ میں کامیاب نہيں ہوسکا ہے۔ پیسکوف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کی ایف نے امریکیوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہمیں سو ارب ڈلر دو تو ہم جنگ جیت جائيں گے لیکن اب امریکی سمجھ رہے ہيں کہ انھیں دھوکا ہوا ہے کیونکہ یوکرین نے میدان جنگ میں نہ صرف یہ کہ کوئی کامیابی حاصل نہیں کی بلکہ یوکرینی فوجی تیزی سے اپنے اڈے چھوڑ رہے ہيں۔

روسی صدر کے ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ واشنگٹن اور یورپی ممالک مسلسل یوکرین کی حمایت کا نعرہ لگا رہے ہيں لیکن وہ حیران ہیں کہ جو رقم انھوں نے یوکرین کودی وہ کہاں خرچ ہوئی ہے۔

یوکرین نے فروری دوہزاربائیس سے اپنے مغربی حامیوں سے دسیوں ارب ڈالر کی مالی و عسکری مدد حاصل کی ہے اور ہر بار نئی امداد حاصل کرنے کے لئے جنگ جیتنے کا وعدہ کرتا رہا ہے تاہم جنگ طویل ہونے اور یورپی ممالک پراقتصادی دباؤ کی بنا پر یوکرین کی مدد کرنے اور اس کی کامیابی کی امید رکھنے والے یورپی ممالک کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

ٹیگس