Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • الہان عمر: صیہونی حکومت غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر نے ایک بار پھر صیہونی حکومت پر جنگی جرائم انجام دینے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ اس نے لاکھوں فلسطینی عوام اور قیدیوں کی جان مزید خطرے میں ڈال دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ریاست مینہ سوٹا سے ڈیموکریٹ ممبر پارلیمنٹ الہان عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ کسی ایسے پر فائرنگ کرنا جو سفید پرچم اٹھائے ہوئے ہو، جنگی جرم ہے، غلطی نہيں۔ ایلہان عمر نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے ہی تین فوجیوں کے قتل ہونے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نیتن یاہو اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھوں غزہ کے ظالمانہ محاصرے نے اسرائیلی و بیرونی فوجیوں نیز غزہ میں خوف و وحشت میں مبتلا بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے لہذا اسی وقت جنگ بند ہونا چاہیے۔

ٹیگس