Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • نیٹو میں فنلینڈ کی رکنیت سے بہت زیادہ مسائل پیدا ہوئے: روسی صدر

روسی صدر نے نیٹو میں فنلینڈ کی رکنیت پر سخت خبردار کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے صدرولادیمیر پوتین نے اپنے ملک کے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ نیٹو میں فنلینڈ کی رکنیت سے ریکارڈ توڑ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔انھوں نے نیٹو میں فنلینڈ کی رکنیت کے جواب میں روس کے شمال مغربی سرحدی علاقوں میں فوجی تقویت کی بھی خبر دی۔

فنلینڈ اور روس کی ایک ہزار تین سو چالیس کلو میٹر طویل مشترکہ سرحدیں ملتی ہیں جبکہ یوکرین کے خلاف روس کےفوجی آپریشن کے بعد ان دونوں ملکوں کے تعلقات کافی کشیدہ چلے آرہے ہیں ۔

فنلینڈ اپریل میں نیٹو میں شامل ہوا ہے اور روس نے اس اقدام کو روس کی سلامتی پر حملہ قراردیتے ہوئےاس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹیگس