Dec ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں ووٹنگ ملتوی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے موضوع پر منگل کی شام ہونے والی ووٹنگ ملتوی ہوگئی۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے متحدہ عرب امارات کی مجوزہ قرارداد کے بارے میں ووٹنگ، بدھ تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی جانب سے اس قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کے لئے مختلف ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پرصلاح و مشورے جاری ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اس قرارداد کے متن کی حمایت لینے کے لئے صلاح و مشورے جاری ہيں اور اب تک ممالک کے درمیان اس سلسلے میں اتحاد نہیں ہوسکا ہے۔

ٹیگس