Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • بحیرۂ احمر میں کارروائی کے لئے یورپی ملکوں نے امریکا کا ساتھ چھوڑا

امریکہ کے یورپی اتحادی ، بحیرۂ احمر میں مقبوضہ فلسطین کو جانے والے بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے تشکیل پانے والےامریکی اتحاد سے، نکل گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ڈیلی ایکسپریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فرانس، اسپین اور اٹلی نے امریکی قیادت میں آپریشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ وہ صرف نیٹو یا یورپی یونین کی کمان میں اضافی بحری کارروائیاں کریں گے، امریکہ کی نہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پہلے ہی خبردار کردیا گیا تھا کہ کوئی بھی ان کی بحری کارروائیوں کو سنجیدگی سے نہیں لے گا۔ آپریشن سعادت گارڈ، بحیرہ احمر میں ایک فوجی آپریشن ہے جو اس ماہ کے شروع میں مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملوں کے جواب کےلئے ترتیب دیا گيا ہے۔

ٹیگس