Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • امریکی میڈیا کا اعتراف، غزہ میں اسرائیلی فوجی ڈھانچہ تباہ ہو رہا ہے

ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پٹی میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے ابھی بہت دور ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک حماس کو ختم کرنے اور غزہ میں اپنے 129 قیدیوں کو آزاد کرانے کے اپنے اہداف حاصل کرنے سے بہت دور ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے کئی ہزار جنگجو ابھی بھی موجود ہیں جب کہ تمام محلوں کو زمیں دوز کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق غزہ کے وسط اور غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہاں حماس کا فوجی ڈھانچہ بڑی حد تک برقرار ہے۔

کچھ ہی دیر پہلے اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی وزارت جنگ کے حوالے سے بتایا کہ اس وزارت کا اندازہ ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں 12000 سے زائد اسرائیلی فوجی معذوری کا شکار ہوکر بے کار ہو چکے ہیں۔

ان ذرائع نے بیان کیا کہ وزارت جنگ کا اندازہ ہے کہ فوج میں معذور فوجیوں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی وزارت جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ میں کم از کم 12 ہزار زخمی اور معذور فوجی، اسرائیلی فوج کے ادراے پر بوجھ بن سکتے ہیں اور اب سے ان کی معذوری کے اخراجات بھی پورے کیے جائیں گے۔

ٹیگس