Jan ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran

پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے عوام نے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے عوام نے غزہ میں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مشرق وسطی میں قیام امن کی ضرورت کے زیر عنواں کئے جانے مظاہرے کی اپیل، پرتگال کی امن و تعاون کونسل، جنرل لیبر کنفیڈریشن، نیشنل لیبر یونین، مشرق وسطی میں امن اور فلسطینی قوم کے حقوق کی تحریک اور اسی طرح جوانوں کی انجمن نے کی تھی۔
یہ مظاہرہ لزبن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے شروع ہوا اور پھر مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔ مظاہرین نے امریکی سفارت خانے کے سامنے ایسا بینر بھی لگایا جس پر لکھا ہوا تھا کہ اسرائیل کے جرائم میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے۔ اسی طرح اور بھی بینر لگائے گئے جن پر لکھا ہوا تھا کہ یمن کو ہاتھ مت لگاؤ۔ مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں بیس میٹر طویل فلسطینی پرچم بھی لئے ہوئے تھے۔ دنیا کے دیگر علاقوں میں کئے جانے والے مظاہروں میں لوگوں نے فلسطینی پرچم لہرانے کے علاوہ فلسطینی عوام کی حمایت و ہمدردی کی علامت کے طور پر خصوصی شال بھی کا استعمال کیا۔ عالمی سطح پر کئے جانے والے اس طرح کے مظاہروں میں شریک عام شہریوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جرائم کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

ٹیگس