Jan ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ: غزہ کی جنگ پھیل جانے کے خطرے کا اعتراف

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ڈیووس اقتصادی فورم میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ پورے خطے میں پھیل جانے کا امکان ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی وزیر خارجہ نے ڈیووس اقتصادی فورم میں جنگ غزہ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ اس جنگ کے پورے مشرق وسطی میں پھیل جانے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں بڑی تعداد میں عام شہریوں، عورتوں اور بچوں کے مارے جانے کو افسوسناک قراردیا لیکن اسی کے ساتھ کہا کہ اسرائيلیوں کی سلامتی ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا مقبوضہ فلسطین میں آباد صیہونیوں کی جان غزہ کے مسلمانوں کی جان سے بالاتر ہے کہ ہم غزہ میں اتنے لوگوں کے مارے جانے کا مشاہدہ کررہے ہیں؟ کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم ہر روز اس ٹریجڈی کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ غزہ کے عوام کا قتل عام امریکی اسلحے سے کیا جا رہا ہے، صیہونی حکومت امریکا کے دیئے ہوئے بم غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام پر برسا رہی ہے اور سات اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں جنگ بندی کے لئے جتنی قرار دادیں پیش کی گئی ہیں، سب کو امریکا نے ویٹو کردیا ہے۔

ٹیگس