Jan ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی فوج کا جنگی جہاز ایف 16 گر کر تباہ

جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا ایک اور جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا ایک ایف سولہ جنگی طیارہ بدھ کو مغربی جنوبی کوریا کے ساحلی شہر گانسان میں گر کر تباہ ہوا ہے، ایک مہینے کے اندر یہ امریکہ کا دوسرا ایف سولہ جنگی طیارہ ہے جو جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہوا ہے۔ شہرگانسان کی ایئربیس امریکی فوج کے اختیار میں ہے ۔

جنوبی کوریا کی دو اہم ایئر بیس امریکی فوج کے کنٹرول میں ہےاس سے پہلے امریکہ کا ایف سولہ جنگی طیارہ جو گانسان ایئر بیس سے متعلق تھا ایلو سی میں گر کر تباہ ہو چکا ہے،کچھ عرصہ پہلے امریکی فوج کا ایک، بیل بوئنگ وی بائيس آسپری طیارہ جاپان کے یاکوشیما جزيرے کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

علاقے میں امریکہ کے جنگی طیارے ایسی حالت میں گر رہے ہيں کہ شمالی کوریا اور چین علاقے میں امریکیوں کی موجودگی اور جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ اس کی فوجی مشقوں کو علاقے میں کشیدگی کا باعث سمجھتے ہيں اور ان کے باہر نکلنے کا مطالبہ کرتے رہے ہيں۔

ٹیگس