جنوبی افریقہ نے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں غاصب اسرائیل کے خلاف ایک بار پھر مقدمہ درج کرایا
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
خبری ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ نے صیہونی حکومت کے خلاف، ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں نئی شکایت درج کرائی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ نے رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں فوری درخواست جمع کرائی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی درخواست کا جنوری کے اواخر میں جائزہ لیا تھا جس میں جنوبی افریقہ نے الزام لگایا گیا تھا کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں بڑے پیمانے پر نسل کشی کی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اعلان کیا ہے کہ نکاراگوا نے بھی صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کے تعلق سے درخواست جمع کرائی ہے۔