Feb ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • روسی فوج کے محاصرے سے بچنے کے لئے یوکرینی فوجیوں نے راہ فرار اختیار کر لی

یوکرینی فوج نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران دوسری بار شہرآودیوکا کے قریب واقع اپنے محاذوں سے پسپائی اختیار کی ہے اور اس کے فوجی روسی فوج کے محاصرے سے بچنے کے لئے فرار کر گئے ۔

سحر نیوز/ دنیا: اسپوتنک نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی فوجیوں کے محاصرے میں آنے سے بچنے کے لئے مغربی آودیوکا کے مغرب میں واقع لاستوچکینو کالونی سے پسپائی اختیار کرلی اور اس کالونی کو خالی کردیا ہے۔

یوکرینی میڈيا نے اعلان کیا ہے کہ یوکرینی فوجی، مغربی آودیوکا کے لاستوچکینو سے پسپائی اختیار کرنے کی خبریں دے رہے ہیں ۔ یوکرینی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اس علاقے اور یوکرین کی مسلح افواج کے سپلائی راستوں کو خطرات لاحق تھے اس لئے پسپائی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ روس کے فوجی رپورٹروں نے رپورٹ دی تھی کہ لاستوچکینو روسی فوج کے قبضے میں آگیا ہے۔

ٹیگس