Feb ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۵۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو بے ایمان اور جھوٹے ہیں: امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین

غزہ پٹی میں شہریوں کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن Madeleine Dean نے نسل کشی کرنے والی غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کو بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی چینل کے مطابق امریکی کانگریس کی رکن میڈلین ڈین نے، جنہوں نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کا سفر کیا ہے، کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کا حملہ اس سے کہیں زیادہ ہے جو میڈیا میں شائع ہوتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹک رکن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی بے ایمانی، شہریوں کا تحفظ کرتے ہوئے حملے کرنے کی ان کی وعدہ خلافی اور محفوظ علاقے بنانے کے ان کے جھوٹے دعوے ناقابل قبول ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے جرائم پیشہ لیڈران اس غاصب حکومت کے وجود میں آنے کے وقت سے ہی پوری دنیا کے مسلمانوں میں بے اہمیت اور بے اعتماد رہے ہیں لیکن اب غزہ کی پٹی میں نسل کش اسرائیلی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کے اقدامات جاری رہنے کی وجہ سے اس ناجائز اور غاصب حکومت کے مخالفین کی تعداد میں دنیا کے غیر مسلموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادھر امریکہ صیہونی حکومت کا اصل حامی ہے جو بڑی بےشرمی سے اپنی دوغلی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ ایک طرف امریکہ جنگ روکے جانے کی بات کرتا ہے لیکن دوسری طرف وہ صیہونی حکومت کو ہتھیار اور مالی امداد بھیج رہا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ امریکہ اب تک سلامتی کونسل میں غزہ میں قیام امن کی تین قراردادوں اور جنگ بندی کے مسودے کو ویٹو کر چکا ہے۔

ٹیگس