Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر جنگ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے: روس

کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر روس کی تشویش حق بجانب تھی۔

سحر نیوز/ دنیا: کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ لائیڈ آسٹن کا یہ بیان کہ یوکرین کی شکست نیٹو اور روس کے درمیان جنگ کا باعث بنے گی، انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

دیمتری پیسکوف نے کہا کہ یہ بیان ایک اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے جو ہم نے حالیہ دنوں میں سنا ہے۔ ہم ایسے بیانات کچھ یورپی دارالحکومتوں میں سنتے تھے لیکن اب یورپ کے باہر سے بھی سن رہے ہیں اور یہ بیانات کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔

جنوری میں آسٹن نے کہا تھا کہ اگر یوکرین ٹوٹ جاتا ہے، تو روس اور نیٹو براہ راست فوجی تنازعہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر یوکرین ناکام ہو جاتا ہے تو روس کی قیادت صرف یوکرین پر ہی اکتفا نہیں کرے گی۔

امریکی وزیر جنگ نے مزید کہا کہ اگر یوکرین پر روس کا قبضہ ہوجاتا ہے تو مجھے یقین ہے کہ نیٹو کی روس کے ساتھ جنگ شروع ہوجائے گی-

کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی وزیر جنگ کےاس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر روس کی تشویش حق بجانب تھی۔

ٹیگس