Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • ماسکو اجلاس میں صیہونی جارحیت کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید

ماسکو اجلاس میں شریک مختلف فلسطینی رہنماؤں اور نمائندوں نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختلف فلسطینی گروہوں منجملہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک فتح کے نمائندوں نے روسی حکام کی میزبانی میں ماسکو میں منعقدہ اجلاس میں ایک دوسرے سے ملاقات اور فلسطین کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

تحریک فتح کے ترجمان حسین حمایل نے اس اجلاس کا مقصد فلسطینی گروہوں میں اتحاد اورایک آزاد فلسطینی مملکت کی تشکیل کے لئے راہ حل تلاش کرنا قرار دیا۔

اس اجلاس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ ماسکو اجلاس میں شریک مختلف فلسطینی رہنماؤں اور نمائندوں نے ایک بیان میں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ماسکو اجلاس میں شریک فلسطینی رہنماؤں نے اسی طرح ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی ضرورت پر تاکید کی ۔ ماسکو اجلاس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن نے دعوی کیا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک روس نے غزہ کی جنگ کے مسئلے کے حل کے لئے اب تک کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔

ٹیگس