Mar ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی دعویٰ، یمن کے تین ڈرونز کو کیا تباہ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں یمن سے داغے گئے تین ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ، سینٹ کام، نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے چار اینٹی شپ میزائلوں اور ڈرون کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

روئٹرز نے اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سینٹ کام نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ سینٹ کام نے یمن سے خلیج عدن کی طرف داغے گئے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

یمن کی فوج نے گزشتہ چند مہینوں میں غزہ پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے متعدد صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

یمنی فوج کے دستوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہیں کرتی اس وقت تک اس حکومت کے جہازوں یا بحیرہ احمر میں مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

یمنی افواج نے اس بات پر زور دیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں جہاز رانی دوسرے بحری جہازوں کے لیے آزاد ہے اور وہ مکمل حفاظت کے ساتھ اپنے راستے کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

ٹیگس