فرانس کی جنگ بندی کی تجویز پر روس کا انوکھا رد عمل
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فرانس کی جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں کہا ہے کہ پہلے فرانس یوکرین کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل بند کرے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریازاخاروا نے اس بار ے میں کہا کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو چاہئے کہ پہلے کی ایف کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل بند کریں اور پھر مشرق وسطی میں متحارب فریقوں کو جنگ بندی کے معاہدے کی تجویز دیں ۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کے اس بیان پر ردعمل ہے کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیرس المپیک کھیلوں کے دوران یوکرین میں جنگ بندی کو مد نظر قرار دے ۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے، میکرون کے حالیہ اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ روس ، پیرس میں اولمپک گیمز کے دوران یوکرین میں جنگ بندی پر غور کرے اور اس کا احترام کرے۔اس مسئلے کے جواب میں زاخارووا نے کہا کہ میری، میکرون کو بھی ایک نصیحت ہے کہ وہ عام شہریوں کو مارنے والے ہتھیار بھیجنا بند کریں اور دہشت گردی کی حمایت بھی بند کریں۔
واضح رہے کہ المپیک کے کھیلوں کی میزبانی فرانس کر رہا ہے اور یہ مقابلے چھبیس جولائی سے گيارہ اگست تک پیرس میں ہوں گے۔ میکرون نے غیر جانبدار کھلاڑیوں کے طور پر روسی کھلاڑیوں کی المپیک کھیلوں کے مقابلوں میں ممکنہ شرکت کے بارے میں کہا کہ فرانس ان مقابلوں کے میزبان ملک کے طور پر امن کا پیغام بھیجتا ہے اور یہ بات ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے فیصلوں کی بنیاد پر کہی گئی ہے۔