Apr ۱۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • رفح پر حملہ کی نیتن یاہو کی باتوں کی کوئي اہمیت نہيں، سی این این کی رپورٹ

سی این این نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں رفح پر حملہ حتمی ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کا بیان گیڈر بھپکی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این ٹی وی چینل نے امریکہ کی جوبائیڈن انتظامیہ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملہ حتمی ہونے کے بارے میں صیہونی وزیر اعظم کا بیان گیڈر بھپکی ہے جس کا مقصد صرف اپنی حکومت کو بچانا ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غزہ کے جنوب میں رفح پر حملے کے بارے میں کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے، کہا ہے کہ کم از کم یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ اسرائیلیوں نے اس سلسلے میں ہمیں کوئی خبر نہیں دی ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس قسم کا عنقریب کوئی حملہ ہو سکتا ہے۔
صیہونی وزیر اعظم نے رفح پر حملہ ایسی حالت میں یقینی بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

ٹیگس