Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • اسرائيل کو اسلحے کی سپلائی بند کی جائے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا مطالبہ

انسانی حقوق کی دوسو پچاس تنظیموں اور اداروں نے مختلف ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے لئے اسلحے کی سپلائی فوری طور پر روک دی جائے۔

سحرنیوز/دنیا: انسان حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی چاہتے ہیں اور سبھی ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلحے کی سپلائی روک دیں کیونکہ یہ اسلحے انسانی حقوق کی پامالی میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
انسانی حقوق کی دوسو پچاس سے زائد تنظیموں نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اسرائيلی حکومت کے لئے اسلحے کی سپلائی پر پابندی لگاکر عالمی امن کے قیام پر مبنی اپنے فرائض پر عمل کرے۔ انسانی حقوق کی ان تنظیموں اور اداروں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اسرائيلی حکومت کی بمباریوں اور غزہ کے محاصرے نے عام فلسطینی شہریوں کو زندہ رہنے کےلئے بنیادی ترین امکانات سے بھی محروم اور غزہ کو ناقابل رہائشی بنادیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ غزہ میں انتہائی خطرناک انسانی بحران اور ایسا انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

ٹیگس