متعدد ایرانی میزائل اسرائیلی فوجی اڈوں پر گرے ہیں، امریکی فوجی عہدیدار کا اعتراف
Apr ۱۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائلی حملے میں متعدد میزائل اسرائیل کے دو فوجی اڈوں پر گرے ہیں جس کے نتیجے میں اسرائیل کو خاصا نقصان ہواہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایک سینیئر امریکی عہدیدار نے ای بی سی ٹی وی چینل کو بتایا کہ کم سے کم نو ایرانی میزائل اسرائیل کے ايئرڈیفنس سسٹم کو عبور کر کے دو اسرائیلی فوجی اڈوں پر گرے ہيں اور انھیں نقصان پہنچایا ہے۔ اس امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پانچ بیلسٹک میزائل اسرائیل کی نواتیم ایئربیس پر لگے اور ایک میزائل، سی ایک سو تیس مال بردار طیارے کو نقصان پہنچایا۔
سینیئر امریکی عہدیدار کے بقول چار دیگر بیلسٹک میزائل نقب ایئربیس پر لگے لیکن ابھی اس سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہيں آئی ہے۔