Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ نے اگر ہوش کے ناخن نہ لئے تو وہ بڑی جنگ کا شکار ہوجائے گا: مائیک ٹرنر

امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ مائیک ٹرنر نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام میں واشنگٹن کی مداخلت کے نتائج کے بارے خبردارکیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اینٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ مائیک ٹرنر نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یہ بات نہيں سمجھ سکی کہ اسے پھیلتی ہوئی جنگوں کا سامنا ہے تو ایسی بڑی جنگ کا شکار ہوجائے گی جس میں بہت کم آپشن باقی بچيں گے-

ٹرنر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ واشنگٹن کو چاہئے کہ وہ اس مرحلے میں ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی اقدام سے اجتناب کرے، تاہم اس امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ کی شسکت کے کچھ نتائج نکليں گے جن سے صورت حال مزید خطرناک ہوجائے گی ۔

مائک ٹرنر نے دعوی کیا کہ مغربی ایشیا میں ممکنہ کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر، یوکرین اور اسرائیل جیسے اتحادیوں کو امریکی مدد و حمایت کی ضرورت ہوگی۔

ٹیگس