مصر اور قطر کے توسط سے امریکہ کو ملا حماس پیغام
Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کو حماس کی طرف سے امن منصوبے کے بارے میں باضابطہ پیغام موصول ہو گيا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جان کربی کا کہنا تھا کہ ہمیں مصر اور قطر کے توسط سے یہ پیغام اور جواب موصول ہوا ہے اور ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے صیہونی حکومت کے ردعمل اور جواب کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا کہ حماس کا اس امن منصوبے کے بارے میں باضابطہ جواب بہت ضروری اور اہم تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ کے بارے میں امن منصوبہ پیش کیا ہے جو تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔ جس میں چھے ہفتے کی عارضی جنگ بندی، غزہ کے علاقوں سے صیہونی فوجیوں کا انخلا اور وسیع پیمانے پر غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔