ایران میں اسرائیل پر حملے کی طاقت اور ارادہ دونوں موجود، امریکہ
Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کی طاقت اور ارادہ دونوں رکھتا ہے اور ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے اسرائیل سے انتقام لینے کے بیان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق جان کربی کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربے کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے ارادے کو عملی جامہ پہنایا ہے اور اس حوالے سے اپنی توانائی کا بھرپور مظاہرہ بھی کیا ہے لہذا ایرانی حکام کی دھمکی تل ابیب کے لئے تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر حملے کے بعد ایران اسرائیل پر جوابی حملہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔
لبنان کے حالیہ واقعات کے تناظر میں جان کربی کا کہنا تھا کہ بیروت میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کو صہیونی حکومت کی جانب سے نشانہ بنانے کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔