Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ خطے کے دورے پر، انٹونی بلنکن کا 10 ماہ میں مشرق وسطیٰ کا نواں دورہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غزہ پر صیہونی جارحیت کے بعد سے خطے کے نویں دورے پر مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن آج صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صیہونی وزیر جنگ یوآو گالانٹ اور صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرٹزوگ سے ملاقات کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بلنکن کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ خطے میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں اور وہ تمام فریقوں پر زور دیں گے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کے بعد مصر کا بھی دورہ کریں گے۔

ٹیگس