Aug ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کی انتقامی کارروائی، تل ابیب اور حیفا میں زیرزمین پناہ گاہوں کے دروازے کھل گئے

حزب اللہ لبنان کے جہادی کمانڈر شہید فواد شکر کے قتل کی پہلی انتقامی کارروائی کے بعد ہی تل ابیب اور حیفا شہروں میں زیرزمین پناہ گاہوں کے دروازے کھول دیئے گئے ہيں۔

سحر نیوز/ دنیا: تل ابیب کے میئر نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ شمال میں سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر آج صبح ، بلدیہ نے تمام بنکروں کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔

تل ابیب کی بلدیہ کے اعلامیے کے مطابق تل ابیب میں دوسوچالیس پناہ گاہوں کی باقاعدہ حفاظت کی جا رہی ہے اور وہ تمام وسائل سے آراستہ ہیں. اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ ، داخلی انتظامیہ ، پولیس اور مختلف امدادی عناصر کے ساتھ مکمل تعاون سے کام کر رہی ہے اور ہر طرح کی ضرورت و درخواست کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام کی مدد سے، تیراکی و تفریحی ساحلوں کو ابھی بند رکھا گیا ہے اور تفریحی سرگرمیاں ہدایات کے مطابق صرف ان جگہوں پر انجام دی جا سکتی ہیں جہاں محفوظ مقامات موجود ہيں۔

حیفا کی بلدیہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ہم نے تمام پناہ گاہوں کو کھول دیا ہے اور حیفا یونیورسٹی نے بھی اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں ۔

حیفا کی بلدیہ نے اس شہر کے باشندوں کو ہدایت دی ہے کہ محفوظ مقامات پر رہیں اور وہاں سے باہر نہ نکلیں۔

ٹیگس