Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں تقریبا 6 ہزار صیہونی فوجی زخمی ہوئے: صہیونی فوج کا اعتراف

صیہونی حکومت نے حزب اللہ لبنان کے حملوں میں اب تک اپنے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد فوجیوں کے زخمی یا نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: المیادین چینل نے صیہونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے اور نفسیاتی بیماریوں کی وجہ سے سات اکتوبر کے بعد سے اب تک تقریباً چھے ہزار صہیونی فوجیوں کو طبی مراکز میں داخل کرایا جا چکا ہے۔ المیادین کے مطابق صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے نہاریہ اور صفد علاقوں کے دو طبی مراکز الجلیل اور زیف میں اب تک پانچ ہزار چھے سو پچاس صیہونی فوجیوں کو داخل کرایا جا چکا ہے جو یا تو زخمی تھے یا پھر نفسیاتی بیماریوں کا شکار تھے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی طرح مذکورہ دو طبی مراکز کے ڈاکٹروں کی تشویش سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ میں جنگ اور تنازعات کے خاتمے کے حوالے سے مایوسی اور خوف کا شکار ہو چکے ہیں۔

ٹیگس